ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / 1993ممبئی دھماکہ:سی بی آئی نے کورٹ میں کہا ابو سلیم کو عمر قیدکی سزا دیجئے

1993ممبئی دھماکہ:سی بی آئی نے کورٹ میں کہا ابو سلیم کو عمر قیدکی سزا دیجئے

Wed, 05 Jul 2017 22:07:27  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،5جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی میں سال 1993میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں میں ٹاڈا کی سخت دفعات کے تحت مجرم قرار دئے گئے چھ ملزمان میں سے ایک گینگسٹر ابو سلیم کے لئے بدھ کو سی بی آئی نے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔خصوصی ٹاڈا عدالت کے جج جی اے سنپ سزا کی مدت پر استغاثہ کی دلیلیں سن رہے تھے۔کیس کے دوسرے مرحلے میں، گزشتہ 16جون کو عدالت نے مصطفی دوسا (جو مر گیا ہے)اور سلیم سمیت پانچ ملزمان کو قتل، سازش اور اب ختم کر دیے گئے دہشت گردی اور شرپسندانہ سرگرمیاں (روک تھام)ایکٹ (ٹاڈا) کے تحت مجرم قرار دیا تھا جبکہ چھٹے ملزم ریاض صدیقی کو صرف ٹاڈا ایکٹ کے تحت ہی مجرم قرار دیا گیا تھا۔استغاثہ نے صدیقی کے لئے بھی عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔12مارچ 1993کو ممبئی میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 257افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 


Share: